جونپور، 17/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت منوج سنہا نے آج دعویٰ کیاکہ اترپردیش میں خاموش پولرائزیشن چل رہا ہے اور انتخابی نتائج چونکانے والے آئیں گے۔سنہا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ اس وقت خاموش پولرائزیشن چل رہا ہے، نتائج حیران کن آئیں گے، ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور گڈ گورننس کے نام پر لوگ بی جے پی کو حمایت دے رہے ہیں، ریاست کی عوام بدعنوانی اور جرائم کی وجہ سے ایس پی-بی ایس پی کو مسترد کررہی ہے۔